گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) نے صدر آصف علی زرداری اور ایم کیو ایم سربراہ خالد مقبول صدیقی کی ملاقات پر تبصرہ کیا ہے۔
جی ڈی اے ترجمان نے کہا کہ آصف زرداری اور خالد مقبول کی ملاقات سندھ کے وسائل لوٹنے کا فارمولا طے کرنے کےلیے تھی۔
ترجمان جی ڈی اے نے مزید کہا کہ آصف زرداری اقتدار بچانے کےلیے سندھ کے مفادات کا سودا کرنے کو تیار ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ سندھ کے وسائل پر سودے بازی کسی صورت قبول نہیں، سندھ کے عوام صوبے کے بٹوارے کی ہر سازش مسترد کرتے ہیں۔
جی ڈی اے ترجمان کا کہنا تھا کہ سندھ کے مفادات پر سمجھوتہ کرنے والوں سے عوام حساب لیں گے، سندھ کے وسائل اور وحدت پر سیاست برداشت نہیں کی جائے گی۔