• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی افواج نے قندھار میں تکنیکی سامان کی سرنگ تباہ کردی، عطا تارڑ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کی افواج نے قندھار میں تکنیکی مدد اور آلات ذخیرہ کرنے کی سہولت کو تباہ کردیا۔

عطا تارڑ نے ایک بیان میں آپریشن غضب للحق سے متعلق نے اعداد و شمار جاری کیے اور بتایا کہ 14 اور 15 مارچ کو افغان طالبان کی تنصیبات اور فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کونشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ آپریشن غضب للحق میں فتنہ الخوارج اور افغان طالبان کے اب تک 684 دہشت گرد مارے جاچکے جبکہ 912 زخمی ہیں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اب تک افغان طالبان کی 252 پوسٹس تباہ کی جا چکی ہیں، 229 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں، توپ خانے تباہ کیے گئے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ 73 دہشت گرد اور دہشت گردوں کی حمایت کے مقامات کو فضائی ذریعے سے نشانہ بنایا گیا۔

عطا تارڑ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی افواج نے قندھار میں تکنیکی مدد اور آلات ذخیرہ کرنےکی سہولت کو تباہ کردیا ہے، وہ سرنگ بھی تباہ کی ہے، جس میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کا تکنیکی سامان موجود تھا۔

انہوں نے کہا کہ چترال سیکٹرمیں افغانستان کی بادینی پوسٹ پر دہشت گردوں کا ایک ٹھکانہ زمینی فوج کے ذریعے تباہ کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید