• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ مری کا ذمہ دار کون؟ شرمیلا فاروقی کا سوال

فوٹو فائل
فوٹو فائل

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے سانحہ مری پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کئی سوالات اُٹھادیے۔

سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں شرمیلا فاروقی نے کہا کہ ’مری سے خوفناک دل دہلا دینے والی خبر آگئی ہے، 20 سے زائد سیاح برف میں پھنسے موت کے منہ میں چلے گئے۔‘

شرمیلا فاروقی نے سوالیہ انداز میں کہا کہ ’ان اموات کا ذمہ دار کون ہے؟انتظامی تعاون، ریسکیو سہولیات کا فقدان یا یہ نااہل حکومت جو مناسب ریسکیو سہولیات کو یقینی بنائے بغیر سیاحت کو فروغ دیتی ہے؟‘

خیال رہے کہ وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ رات سے 1 ہزار گاڑیاں مری میں پھنسی ہوئی ہیں، ان پھنسی ہوئی گاڑیوں میں 20 افراد کی اموات ہوئی ہیں تاہم ریسکیو ذرائع نے 21 اموات کی تصدیق کی ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کمشنر مری کے مطابق انتظامیہ کی انتھک کوششوں سے مری ایکسپریس وے اب کلیئر کر دی گئی ہے، صورتحال میں مسلسل بہتری ہو رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید