• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساکھ برقرار رکھنے کیلئے برانڈ مینجمنٹ کی پالیسیوں پر نظر ثانی

کووِڈ-19کے باعث پیدا ہونے والے صحت کے حالیہ بحران اور اس کے نتیجے میں لگنے والے لاک ڈاؤن نے مصنوعات کی آن لائن فروخت میں نہ صرف اضافہ کیا بلکہ صارفین کو بھیجی جانے والی مصنوعات کی اقسام بھی بڑھ گئی ہیں۔ ماہرین کے مطابق اب چونکہ صارفین، شپرز اور ریٹیلرز آن لائن کامرس کے حوالے سے خود کو پہلے سے زیادہ آرام دہ محسوس کرتے ہیں، اس لیے صحت کے موجودہ بحران کے بعد بھی بازاروں میں جاکر خریدوفروخت کرنے کا رجحان پہلے کی طرح نہیں رہے گا۔

آن لائن فروخت میں اضافے نے مینوفیکچررز کو یہ سمجھنے میں بھی مدد کی ہے کہ ڈسٹری بیوشن کے اس نئے ماحول میں اپنے برانڈ کی ساکھ کی حفاظت کیسے کی جائے۔ جیسا کہ وہ اپنی برانڈ مینجمنٹ کی پالیسیوں میں اس حوالے سے تبدیلیاں لاتے ہیں، وہ توقع کریں گے کہ ان کی ڈسٹری بیوشن چین میں شامل تمام کمپنیاں بھی اپنا کردار ادا کریں۔

برانڈ مینجمنٹ کو موافق بنانا

کامیاب مینوفیکچررز نے طویل عرصے سے اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت کو تسلیم کیا ہے کہ ان کی مصنوعات کی نقل و حمل، ڈسپلے، قیمت اور فروخت کا طریقہ ان کے مطلوبہ برانڈ امیج کے مطابق ہو۔ وہ درست جگہوں پر ریٹیلرز کی صحیح تعداد کا انتخاب کرتے ہیں اور پھر صحیح وقت پر ڈیلیور کرنے کے لیے قابل بھروسہ لاجسٹکس کمپنیوں کا انتخاب کرتے ہیں۔ وہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے برانڈ مینجمنٹ پالیسیاں بھی نافذ کرتے ہیں تاکہ صارفین مصنوعات اور ان کی قیمتوں کو درست نظریے سے دیکھیں۔ 

ان پابندیوں کی قانونی حدود ہیں جو مینوفیکچررز اپنی ڈسٹری بیوشن چین کی ہینڈلنگ اور اس کی مصنوعات کی تشہیر پر لگا سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، ریٹیل قیمتوں پر پابندیاں خاص طور پر خطرناک ہو سکتی ہیں۔ پھر بھی، مینوفیکچررز یہاں کافی آزادی سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ مینوفیکچررز کی جانب سے برانڈ مینجمنٹ کی پالیسیوں پر نظر ثانی کی جارہی ہے تاکہ کورونا وبائی مرض کے دوران آن لائن فروخت کی مد میں ہونے والے اضافے سے سامنے آنے والے نئے خدشات کو پورا کیا جاسکے۔ مینوفیکچررز ذیل میں بتائے گئے چار اقدامات پر غور کررہے ہیں۔

زائد قیمتوں پر قابو پانا

کورونا وبائی مرض کے آغاز میں ٹوائلٹ پیپر سے لے کر ہینڈ سینیٹائزر کی اچانک بہت زیادہ مانگ کی وجہ سے کچھ ریٹیلرز نے ان اشیا کی قیمتیں بڑھا دی تھیں۔ ریٹیلرز کی جانب سے صارفین کو یہ کہا گیا کہ مینوفیکچررز نے، ’قیمتوں میں اضافہ‘ کردیا ہے، جس سے مصنوعات بنانے والے مینوفیکچررز کی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔ مینوفیکچررز اکثر اپنی مصنوعات کی ریٹیل قیمت کے بارے میں فکر مند رہتے ہیں۔ 

عدم اعتماد کا قانون ریٹیل قیمت کو پابند کرنے کے عمل کو محدود کرتا ہے، جو مینوفیکچررز عائد کر سکتے ہیں۔ تاہم، زیادہ سے زیادہ ری سیل قیمتیں کم خطرناک ہیں، کیونکہ یہ صارفین کے ساتھ ساتھ برانڈز کی بھی حفاظت کرتی ہیں۔ برانڈز کو بحران میں بھی، صارفین کو متوقع خریداری کا تجربہ حاصل کرنے میں مدد کے لیے قیمتوں پر مزید کیپس لگانے چاہئیں۔

برانڈ کے عناصر کا استعمال

کیا مینوفیکچرر، ریٹیلرز کی ویب سائٹ، شپرز کے ٹرکوں اور فزیکل اسٹور میں سائن کے لیے اپنے نام، لوگو اور دیگر عناصر کے استعمال کی اجازت دے گا؟ کیا اسے باکس پر اپنے برانڈ کے عناصر کے استعمال کی ضرورت ہوگی جو کہ اب اس کی مصنوعات صارفین تک پہنچنے کا بنیادی طریقہ ہوسکتے ہیں؟ اگر ایسا ہے تو اس سے پکنگ، پیکنگ اور شپنگ کے اخراجات کیسے متاثر ہوں گے؟ جیسا کہ ڈیلیوری ٹرک اور گتے کا باکس اب نیا ’شیلف‘ بن جاتا ہے، جس پر مصنوعات ڈسپلے کی جاتی ہیں، مینوفیکچررز اس بات کو یقینی بنائیں کہ وہ اپنے برانڈ کی صحیح تصویر پیش کریں۔

مختلف ’خراب ایڈورٹائزنگ‘ روکنا

اچھی برانڈ مینجمنٹ پالیسیوں نے ہمیشہ مینوفیکچررز کو یہ صلاحیت فراہم کی ہے کہ وہ اپنے برانڈز کی ایڈورٹائزنگ کے لیے بہتر فیصلے کرسکیں اور ایسی کسی بھی مہم (campaign) سے اجتناب کریں جو برانڈ کا امیج بہتر کرنے اور مصنوعات کی فروخت میں اضافے کے بجائے منفی اثر ڈالے۔ اب، انہیں اخبارات، ٹی وی اور آن لائن پاپ اَپ اشتہارات کے ذریعے اپنی مصنوعات کی تفصیلات کا احاطہ کرنے کی ضرورت ہے۔

صحیح ریٹیلر کا درست جگہ سے فروخت کرنا

عام طور سے مینوفیکچررز، ریٹیلرز سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ایک مخصوص دکان یا اسٹور سے کافی مقدار میں انوینٹری کے ساتھ فروخت کریں اور انھیں پابند کرتے ہیں کہ وہ ایسے چھوٹے ریٹیلرز کو بڑی تعداد میں مصنوعات فروخت کرنے سے گریز کریں جو سامان کو شہر سے باہر فروخت کرتے ہیں۔ ممکن ہے کہ مستقبل میں مینوفیکچررز اپنے ریٹیلرز کے ویب آؤٹ لیٹس کی منظوری دیں۔ کچھ اس بات کو بھی یقینی بنا سکتے ہیں کہ ان کی مصنوعات کسی تیسرے فریق کی ویب سائٹ پر فروخت نہ ہوں۔

صحت کے عالمی بحران نے صارفین کی جانب سے مختلف مصنوعات کی زیادہ سے زیادہ آن لائن خریداری کے رجحان کو تیز کیا۔ اپنے برانڈ کی ساکھ کے بارے میں فکر مند مینوفیکچررز نئی حقیقت کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی یا موجودہ، برانڈ مینجمنٹ پالیسیوں کو پر نظرثانی کریں گے۔ ڈسٹری بیوشن چین میں ہر کمپنی کو ان تبدیلیوں کا اندازہ لگانا چاہیے۔