• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سعودی عرب میں کورونا وائرس کے نئے 3 ہزار 68 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 2 مریض انتقال کرگئے۔ 

ریاض سے سعودی وزارت صحت کے مطابق مملکت میں کورونا وائرس مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 75 ہزار 293 ہوگئی ہے۔ 

سعودی وزارت صحت نے بتایا کہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 2 مریض انتقال کرگئے، جس کے بعد یہاں کورونا سے اموات کی تعداد 8 ہزار 892 ہوگئی ہے۔

اسی طرح مملکت میں 24 گھنٹوں میں کورونا سے 793 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جس کے ساتھ سعودی عرب میں کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 5 لاکھ 45 ہزار771 ہوگئی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید