• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ایئرلائن کا عملہ ایک ساتھ بیمار، موبائل فونز بھی بند کرلیے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارتی ایئر لائن کے عملے کی بڑی تعداد ایک ساتھ بیمار ہوگئی اور سب نے ایک ساتھ ہی اپنے موبائل فونز بھی بند کرلیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایئر انڈیا ایکسپریس کے کیبن کریو کے تقریباً 300 سینئر ارکان اچانک بیماری کی وجہ بتا کر چھٹی پر چلے گئے اور سب نے موبائل فونز بھی بند کرلیے۔

رپورٹس کے مطابق اس معاملے کی وجہ سے مقامی اور بین الاقوامی 86 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج کرنے والے ملازمین سے ایئر انڈیا ایکسپریس کی انتظامیہ رابطہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج کرنے والے عملے کا مؤقف ہے کہ ملازمین کے ساتھ رویہ ٹھیک نہیں جبکہ معاوضے کے حوالے سے بھی کمی اور تبدیلی کی جارہی ہے۔

ایئر لائن کے ترجمان نے مسافروں سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے کو حل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، مسافروں کے ٹکٹ کے پیسے واپس کیے جائیں گے۔

دوسری جانب اس معاملے کی وجہ سے متاثر ہونے والے مسافروں نے احتجاج بھی کیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید