• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کل لوگوں کو مری آنے سے روک دیا جاتا تو سانحہ نہ ہوتا، شیخ رشید احمد

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا سے اگر کل لوگوں کو مری آنے سے روک دیا جاتا تو سانحہ نہ ہوتا، صبح تک حالات قابو میں آجائیں گے۔

جیونیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ گلڈنہ، باڑیاں، گلیات، نتھیا گلی ایک سے ڈیڑھ گھنٹے میں کلیئر ہوجائے گی۔

 وزیر داخلہ  نے کہا کہ شدید برفباری ہوئی محکمہ موسمیات کی نظر نہ گئی کہ اتنی بڑی تباہی ہوسکتی ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ گلڈنہ، گلیات، باڑیاں میں برفباری سے صورتحال زیادہ خراب ہوئی، کوشش کریں گے آئندہ بہتر انتظامات کریں۔

واضح رہے کہ مری میں شدید برف باری اور ٹریفک جام میں پھنسے ہونے کی وجہ سے 21 اموات ہوگئی ہیں۔

برف باری ہونے کی وجہ سے لاکھوں افراد نے گزشتہ روز مری کا رخ کیا تھا، برف باری کی وجہ سے متعدد گاڑیاں سڑکوں پر پھنس گئیں اور ہزاروں سیاحوں نے گزشتہ رات سڑکوں پر گزاری۔

قومی خبریں سے مزید