مری میں قیامت ٹوٹی ہوئی تھی جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پی ٹی آئی کے تنظیم سازی اجلاس میں مصروف تھے، اس حوالے سے وزیر اطلاعات سے سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ وہ تنظیمی اجلاس کے آغاز میں شریک تھے۔
وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سے متعلق سوال کیا گیا کہ فواد صاحب وزیراعلی پی ٹی آئی کے تنظیمی اجلاس میں شریک تھے؟
فواد چودھری نے جواب دیا کہ وزیراعلیٰ تنظیمی اجلاس کے آغاز میں شریک تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر وزیراعلیٰ اجلاس چھوڑ کر چلے گئے تھے۔
اسی اجلاس کے حوالے سے پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود کا کہنا تھا کہ میٹنگ ڈھائی گھنٹے جاری رہی، جس کے دوران پارٹی معاملات پر تفصیل سے بات ہوئی۔
شفقت محمود کا کہنا تھا کہ پارٹی تنظیم سازی پر میٹنگ میں وزیراعلیٰ، گورنر پنجاب نے خصوصی شرکت کی۔