• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شعیب ملک کا مری میں انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شعیب ملک نے کہا ہے کہ مری میں انسانی جانوں کےضیاع پر دکھ ہے۔

کراچی سے جاری بیان میں شعیب ملک نے کہا کہ اللّٰہ پاک سب کو اپنی حفاظت میں رکھے اور مرحومین کی مغفرت فرمائے۔ آمین

واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید، پولیس حکام اور ریسکیو ذرائع نے مری میں شدید برفباری میں گاڑیوں میں پھنسے ہونے کے باعث 22 افراد کی اموات کی تصدیق کی ہے۔

پولیس کے مطابق مری میں جان کی بازی ہارنے والوں میں اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے پولیس اے ایس آئی سمیت ایک ہی خاندان کے 8 افراد بھی شامل ہیں۔

سیاح مری میں مشکل ترین حالات میں سہولیات کے فقدان پر خوب برسے۔

ایک شخص نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے ابتک 25 لاشیں دیکھ لی ہیں ۔دوسری طرف انتظامیہ ، ریسکیو ذرائع 21 افراد کی اموات کی تصدیق کررہے ہیں۔

سیاحوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کہیں نظر نہیں آرہی، ہوٹل والوں نے آنکھیں سر پر رکھ لی ہیں، جلد سے جلد راستے کھولیں ورنہ صورتحال مزید خراب ہوجائے گی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید