گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان کا سابق نائب ناظم یو سی 57کے ڈاکٹر محمد رفیق (مرحوم )کے صاحبزادے ڈاکٹر محمد آصف کی ہارٹ سرجری کے بعد ان کی رہائش گاہ پر خیریت دریافت کرنے کے موقع پر شہریوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا ترقیاتی کاموں نے گوجرانوالہ شہر کا نقشہ تبدیل کر کے رکھ دیا ہے،فلائی اوور پل ،گوجرانوالہ میڈیکل کالج اور عزیز کراس چوک کے تعمیراتی کام جو تیزی سے فائنل مراحل کی طرف رواں دواں ہیں جس سے آنے والے دنوں میں عزیز کراس چوک گوجرانوالہ کاماڈل چوک ہو گا ، اس موقع پر چیئرمین محمد صدیق بٹ، جنرل کونسلر محمد عارف بیگ ،جنرل کونسلر مرزا محمد صفدر،جنرل کونسلر صوفی محمد قاسم ،لیبر کونسلر محمد فاروق بھٹی،چیئرمین زکوۃ کمیٹی محمدظہیرمغل ،سماجی کارکن بہزاد رفیق،تاج محمد کراچی والا،مرزا محمد ارشد،ظہیر خان و دیگربھی موجود تھے۔