• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران نے جنرل مارک ملی سمیت 51 امریکیوں پر پابندی لگادی

جنرل مارک ملی ۔ فوٹو فائل
جنرل مارک ملی ۔ فوٹو فائل

ایران نے امریکی چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل مارک ملی سمیت 51 امریکیوں پر پابندی لگادی۔

ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق ایران نے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل میں کردار ادا کرنے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہونے پر امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارک ملی، سابق قومی سلامتی مشیر رابرٹ اوبرائن سمیت 51 امریکیوں پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔

وزارت خارجہ کے مطابق پابندیوں میں شامل زیادہ تر امریکیوں کا تعلق امریکی فوج سے ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق پابندیوں میں جنرل سلیمانی کے قتل میں کردار ادا کرنے والے، دہشت گردی کو بڑھاوا دینے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والے امریکی شامل ہیں۔

ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق پابندیوں کے بعد ان امریکیوں کے ایران میں موجود اثاثے ضبط کر لیے جائیں گے۔

ایران نے ایک سال پہلے بھی جنرل سلیمانی کے قتل پر سابق امریکی صدر ٹرمپ اور دیگر عہدیداروں پر پابندیاں لگائی تھیں۔

جنرل قاسم سلیمانی کو عراق میں امریکی ڈرون حملے میں 3 جنوری2020ء میں مارا گیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید