• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مری میں پھنسی تمام گاڑیوں کو چیک کرلیا گیا

مری میں پھنسی تمام گاڑیوں کی چیکنگ مکمل کرلی گئی ہے اور گاڑیوں میں سوار افراد کو ریلیف کیمپوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فوجی انجینئرز کے دستے بلڈوزر کی مدد سے گلڈنہ اور باریاں روڈ سے برف ہٹارہے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کیمپوں میں لوگوں کو کھانا، پانی، چائے اور دیگر ضروری سامان فراہم کیا جارہا ہے، ایف ڈبلیو او کے جوان بھی مشینری کی مدد سے روڈ کھولنے میں مصروف عمل ہیں۔

دوسری جانب مسلسل برف باری کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات درپیش آرہی ہیں، چیئرمین این ڈی ایم اے کے مطابق یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ آپریشن کب تک مکمل ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید