گوجر خان کے نواح میں مسافر ٹرین خیبر میل کی آخری بوگی ریلوے ٹریک سے اتر گئی۔
ریلوے حکام کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ریلوے ٹریک کی بندش کے باعث ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہوگئی ہے۔
حکام کا مزید کہنا ہے کہ ریلوے ٹریک کی بحالی کے لیے ہیوی مشینری طلب کر لی گئی ہے۔
ریلوے حکام نے یہ بھی بتایا ہے کہ ٹریک کی بحالی کا کام جاری ہے۔