گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)عدالتی بیلف نے پیپلز کالونی میں چھاپہ مار کر غیر قانونی طور پر حراست میں رکھے گئے شہری فرقان احمد کو بازیاب کروا لیا ، فرقان احمد کی والدہ صابراں بی بی نے ایڈیشنل سیشن جج خالد محمود بھٹی کی عدالت میں درخواست دائر کی تھی کہ تھانہ پیپلز کالونی پولیس نے میرے بیٹے کو بے جا اپنی حراست میں رکھا ہوا تھا۔