کر اچی(اسٹاف رپورٹر )سینئرسیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ سانحہ مری حکومت کی نااہلی کا نتیجہ ہے جس سے ملک میں سیاحت کے شعبے کو بڑا دھچکا لگے گا،حکومت اور محکمہ سیاحت اس طرح کی قدرتی آفات کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کرنے میں ناکام رہی، انہوں نے کہا کہ محکمہ موسمیات کی ہدایت کے باوجود حکومتی سطح پر لوگوں کی حفاظت کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے، شہریوں سے ٹیکس لے کر بے شمار شہریوں کو مری میں داخل ہونے کی اجازت دینا انتظامیہ کی بڑی غفلت ہے جن کے خلاف سخت کاروائی کی ضرورت ہے،۔