• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اورنگی ٹاؤن میں گولی لگنے سے 10 سالہ بچی جاں بحق


کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 10 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی، بچی کو گولی سر میں لگی جو کہ آرپار ہوگئی، واقعہ کے وقت پڑوس میں ہونے والی شادی میں ہوائی فائرنگ بھی ہو رہی تھی۔

پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن سیکٹر 5-F/2 صدیق اکبر مسجد کے قریب نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 10 سالہ بچی مدیحہ شدید زخمی ہوگئی جوکہ عباسی شہید اسپتال میں دم توڑ گئی۔

بچی کے اہل خانہ اسپتال سے لاش کو بغیر پوسٹ مارٹم کرائے چھیپا کے ایف ٹی سی فلائی اوور کے قریب واقعے سرد خانے میں منتقل کر دیا۔

مقتول بچی کے چچا نے بتایا کہ واقعہ کے وقت بچی گھر کی کھڑکی پر کھڑی تھی، محلے میں شادی کی تقریب بھی چل رہی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کے اہلخانہ کو پوسٹ مارٹم کے لئے راضی کرلیا ہے، صبح لاش کو سرد خانے سے اسپتال پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کیا جائے گا، تاحال کسی کو گرفتار یا حراست میں نہیں لیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید