• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


ملکۂ کوہسار مری میں تقریباً 1 ہفتے بعد دھوپ نکل آئی، سیاحتی مقام کی تمام مرکزی شاہراہوں پر ٹریفک بحال ہے۔

مری کے بالائی علاقوں کی سڑکیں اب بھی ٹریفک کے لیے بند ہیں، دیہی علاقوں کی بجلی 4 روز سے معطل ہے، جبکہ شہری علاقوں کی رات گئے بجلی بحال ہوئی۔

پائپ لائنوں میں پانی جم جانے سے سیاحوں اور مقامی افراد کو مشکلات کا سامنا ہے۔

مری اور گرد و نواح میں موبائل فون سروس بھی شدید متاثر ہوئی ہے جبکہ شہر میں انٹرنیٹ سروس معطل ہے۔

گلیات ڈیولپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے) کے ترجمان کے مطابق گلیات میں مرکزی شاہراہ سے برف ہٹانے کا آپریشن جاری ہے۔

جی ڈی اے کے ترجمان نے بتایا کہ برف ہٹانے کا آپریشن رات بھر جاری رہا، جس کے دوران ایبٹ آباد سے نتھیا گلی اور نتھیا گلی سے باڑیاں تک شاہراہ سے برف ہٹا دی گئی۔

ترجمان جی ڈی اے نے مزید بتایا کہ مرکزی شاہراہ پر نمک کے چھڑکاؤ کے بعد سیاحوں کو روانہ کر دیا جائے گا۔

گلیات ڈیولپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے) کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیاحوں کا گلیات میں داخلہ تا حکمِ ثانی بند رہے گا۔

قومی خبریں سے مزید