ملکۂ کوہسار مری میں گزشتہ روز گاڑی میں پھنسنے کے بعد انتقال کر جانے والے 4 دوستوں میں سے 1 کی نمازِجنازہ مردان میں ادا کر دی گئی ہے۔
سانحۂ مری میں جاں بحق سہیل کی نمازِ جنازہ مردان میں ان کے آبائی علاقے میں ادا کی گئی۔
سہیل اپنے 3 ساتھیوں سمیت سیر و تفریح کے لیے مری گئے تھے، جو طوفانی برف باری کے دوران برف میں پھنسنے والی گاڑی میں دم توڑ گئے تھے۔
مری میں برفانی طوفان میں جان کی بازی ہارنے والے مردان سے مری جانے والے اسد اور محمد بلال آپس میں چچا بھتیجے تھے۔
واضح رہے کہ ملکۂ کوہسار مری میں برف باری کے دوران گاڑیوں میں پھنس کر انتقال کر جانے والوں کی تعداد 22 سے بڑھ کر 23 ہو چکی ہے۔