• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں دوبارہ کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں، عثمان خواجہ


آسٹریلیا کے مایہ ناز بیٹر عثمان خواجہ کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان میں آکر دوبارہ کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں۔

عثمان خواجہ نے کہا کہ مجھے برصغیر میں سپورٹ ملتی ہے، بنگلا دیش، بھارت اور خاص طور پر پاکستان میں جہاں میں پیدا ہوا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ جون جولائی میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کھیلی، اس میں میرے لیے سپورٹ بہت ہی شاندار تھی، میں وہاں دوبارہ جا کر کھیلنا چاہتا ہوں اور یہ بہت دور بھی نہیں ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں نے اپنے ساتھیوں سے بات کی ہے کہ پاکستانی جنریشن آپ سے بہت متاثر ہے، جس نے کبھی ڈیوڈ وارنر کو، مارش کو، اسٹیو اسمتھ کو اپنی آنکھوں کے سامنے میدان میں کھیلتے نہیں صرف ٹی وی پر ہی دیکھا ہے۔

آسٹریلوی کرکٹر کا کہنا تھا کہ حقیقت میں آپ کرکٹ کی نئی جنریشن کے لیے متاثر کن ہیں، لیکن ہم وہاں جا کر کھیل کی بحالی کھیل کے فروغ اور بہتری کےلیے اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔

عثمان خواجہ نے مزید کہا کہ میرے خیال میں اس گیم کو دینے کے لیے ہمارے پاس دورہ پاکستان ایک اچھا موقع ہے، جو طویل عرصے سے کرکٹ سے محروم رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں پرامید ہوں نہ صرف اپنے لیے بلکہ پاکستان کرکٹ اور ان تمام نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کے لیے جو مستقبل میں پروفیشنل کرکٹر بننا چاہتے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید