• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہر نمبر پر بیٹنگ کرسکتا ہوں، حسین طلعت

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز پشاور زلمی کے کھلاڑی حسین طلعت نے کہا ہے کہ ہر نمبر پر بیٹنگ کرسکتا ہوں، ویسے 3 یا 4 نمبر پر کھیلتا ہوں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں حسین طلعت نے کہا کہ پشاورزلمی کے تاحال میچز اچھے نہیں ہوئے لیکن ابھی ٹورنامنٹ کا آغاز ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلی بار 2018 میں قومی ٹیم میں منتخب ہوا تو کئی چیزوں کا علم نہیں تھا، اگر قومی ٹیم میں موقع ملے تو تسلسل کےساتھ ملناچاہیے۔

پشاور زلمی کے بیٹر نے مزیدکہا کہ پی سی بی نے 150 کھلاڑیوں پر مشتمل چیمپئنز کپ کےلیے پول بنایا تھا، کپ میں باصلاحیت کھلاڑی تھے، سخت مقابلے ہوئے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہر نمبر پر بیٹنگ کرسکتا ہوں، 3 یا 4 نمبر پر کھیلتا ہوں، ڈپارٹمنٹ کپ اور چیمپئنز ٹی ٹونٹی کپ میں بہترین پرفارمنس دی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید