• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل سے ہمارے پلیئرز کو مالی فائدہ ہوا، ان کا کیریئر آگے بڑھا: فہیم اشرف

فہیم اشرف— فائل فوٹو
فہیم اشرف— فائل فوٹو

پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راؤںڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ پی ایس ایل سے ہمارے پلیئرز کو مالی فائدہ بھی ہوا اور ان کا کیریئر آگے بڑھا۔

کراچی میں ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس بار نئی ٹیم ہے، کوشش ہو گی کہ ویسا ہی پرفارم کروں جیسا ماضی میں کیا، میرا پی ایس ایل میں یہی ہدف ہوتا ہے کہ اپنی ٹیم کو زیادہ سے زیادہ میچز جتواؤں۔

فہیم اشرف نے کہا کہ ہر بار یہی کوشش ہوتی ہے کہ میری ٹیم فائنل تک جائے، ٹی ٹوئنٹی میں بولنگ سے زیادہ بیٹنگ کو انجوائے کرتا ہوں کیونکہ بولرز کے پاس کچھ نہیں ہوتا، ٹی ٹوئنٹی میں بولنگ کرانا کافی مشکل ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل دنیا کی نامور لیگ اور پاکستان کا سب سے بڑا برانڈ ہے، پاکستانی عوام کرکٹ سے محبت کرتی ہے، جب قومی ٹیم اچھا نہیں کرتی تو پی ایس ایل پر اثر تو پڑتا ہے۔

فہیم اشرف نے کہا کہ تمام سینئر پلیئرز کی کوشش ہے کہ اس پی ایس ایل میں اچھا پرفارم کر کے پھر سے فیںز کی توجہ لیں، کراچی کا سب سے بڑا اسٹیڈیم ہے، یہاں دس پندرہ ہزار لوگ بھی بیٹھے ہوں تو خالی لگتا ہے، اتنا کراؤڈ راولپنڈی یا فیصل آباد میں ہو تو وہ پورا بھرا ہوا لگتا ہے۔

 فہیم اشرف نے کہا کہ اس بار پچھلے 9 سیزن کے مقابلے میں تھوڑی کمی  محسوس ہوئی ہے، پی ایس ایل میں ساری ٹیمیں اچھی ہیں، آدھے ٹورنامنٹ سے قبل اندازہ نہیں لگ سکتا کہ کون سی اچھی ٹیم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں کہ بیٹنگ میں بڑے اسکور صرف آئی پی ایل میں ہوتے ہیں، ہمارے پلیئرز بھی تیز رنز کرتے ہیں۔

کھلاڑی کا یہ بھی کہنا ہے کہ لیگ میں تو پرفارمنس ہوتی رہتی ہے لیکن اہم یہی ہے کہ پاکستان کے لیے کھیل کر بھی ایسا ہی پرفارم کروں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید