• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنچری عثمان خواجہ کی دورہ پاکستان کیلئے سلیکشن کی امید بن گئی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سڈنی ٹیسٹ میں انگلینڈ کیخلاف سنچری نے پاکستانی نژاد بیٹر عثمان خواجہ کی کینگروز ٹیم کے مارچ میں دورہ پاکستان میں سلیکشن کے امکانات روشن کردیے ہیں۔ عثمان خواجہ اگست 2019سے ڈراپ تھے۔ گزشتہ سال بھی اچھی پرفارمنس رہی۔ اس سیزن میں انہوں نے پھر سنچریز جڑ کر دستک دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سڈنی کی وکٹ بہت مشکل تھی۔ اس پر اسٹورٹ براڈ، جیمز اینڈرسن اور مارک ووڈ جیسے پیسرزکے سامنا کرنے کا کوئی شارٹ کٹ نہیں،میں نے سخت محنت کی، خود کو بیٹنگ کے دوران آپشنز دیے۔ میرا اندازہ تھا کہ بطور بولر بین اسٹوکس نیچے جارہے ہیں، انگلش اسپنرز کو کھیلنا مشکل نہیں تھا، میری نظر میں انگلش ٹیم کو ایک بولر کی کمی کا سامنا ہے، بیٹر کی حیثیت سے یہ ہمیشہ اچھا محسوس ہوتا ہے۔ دوسری جانب فٹنس مسائل کے سبب کرکٹ سے باہر ہونے والے آسٹریلوی بیٹر ول پوکوسکی نے بھی دورہ پاکستان پر نظریں جمالیں۔

اسپورٹس سے مزید