پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت آرمی چیف کی تقرری پر سیاسی کارڈ کھیلنا چاہ رہی ہے۔
نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی تقرری آخری تین ماہ میں ہوتی ہے، اس سے پہلے توسیع کی بات کرنا سیاسی کارڈ ہے، حکومت کے اس عمل کی مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومتی تبدیلی کے بعد پاکستان آئی ایم ایف سے معاہدے پر نظرِ ثانی کی درخواست کرسکتا ہے۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومتی حلیف جماعتوں سے اپیل ہے کہ وہ حکومت سے علیحدہ ہوکر عدم اعتماد سے اسے فارغ کریں۔