محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب کی جانب سے جاری کردہ آج کے ایئرکوالٹی انڈیکس میں لاہور کا علاقہ سندر انڈسٹریل اسٹیٹ سب سے زیادہ آلودہ قرار پایا۔
سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں سب سے زیادہ 170 ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا جبکہ ٹاؤن ہال میں ایئرکوالٹی انڈیکس 126ریکارڈ کیا گیا۔
نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور کا ایئرکوالٹی انڈیکس 165ریکارڈ کیا گیا جبکہ ٹاؤن شپ سیکٹر ٹو میں ایئرکوالٹی انڈیکس67 ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ ماحولیات کے مطابق فیصل آباد میں 31 جبکہ رحیم یار خان میں ایئرکوالٹی انڈیکس 69 ریکارڈ کیا گیا۔
پنجاب کے محکمہ تحفظ ماحولیات کے مطابق راولپنڈی میں ایئر کوالٹی انڈیکس41 ریکارڈ کیا گیا۔