• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپائیڈر مین نو وے ہوم نے ڈیڑھ ارب ڈالر کمالیے

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب 

اسپائیڈر مین نو وے ہوم کی کمائی کا گراف اوپر کی جانب گامزن ہے، جہاں اس کی مجموعی کمائی ڈیڑھ ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی۔ 

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریلیز کے چوتھے ویک اینڈ پر بھی فلم کی کمائی 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہی ہے۔ 

رواں ہفتے کے دوران اسپائیڈر مین نو وے ہوم کے علاوہ سنگ 2 نے ایک کروڑ 20 لاکھ اور دی 355 نے 48 لاکھ ڈالر کی کمائی کی ہے۔ 

ان کے علاوہ اس ویک اینڈ پر دیگر فلموں میں دی کنگز مین 34 لاکھ ڈالر، امریکن انڈرڈاگ 24 لاکھ ڈالر، دی میٹرکس ری سریکشن 19 لاکھ ڈالر کے ساتھ نمایاں ہے۔  

انٹرٹینمنٹ سے مزید