• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائمہ کمیٹی پاور کا اجلاس میں وزیر توانائی کی عدم شرکت پر برہمی کا اظہار

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی پاور کے اجلاس میں وزیرتوانائی حماد اظہر کی عدم شرکت پر اراکین کی جانب سے برہمی کا اظہار کیا گیا، چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ میٹنگ منٹس میں وزیر توانائی کی عدم شرکت پر تاثرات لکھیں گے۔

چیئرمین کمیٹی چودھری سالک حسین نے کہا کہ ہر بجلی کمپنی کے اپنے الگ الگ مسائل ہیں، وزارت کو ہر بجلی کمپنی کے لیے ایک لائحہ عمل بنانا چاہیے۔

سیکرٹری پاور سید آصف حیدر شاہ نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی پاور کو بتایا کہ رواں مالی سال کے دوران پاور سیکٹر کے گردشی قرض میں 400 ارب روپے کی کمی ہو گی۔

سیکرٹری پاور ڈویژن نے کہا کہ بجلی کمپنیوں میں کارکردگی جانچنے کا کوئی طریقہ کار ہی نہیں، بجلی کمپنیوں سے میکنزم بنوا رہے ہیں، عوام کی برداشت کا امتحان نہیں لینا چاہیے، 30 جون 2021 کو سرکلر ڈیٹ تقریباً 2280 ارب روپے تھا، گردشی قرضے کے حجم میں کمی آرہی ہے، مالی سال کے اختتام تک سرکلر ڈیٹ کا حجم 1880 ارب روپے تک آجائے گا۔

فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ اضافے اور بجلی لوڈشیڈنگ کے معاملے پر اراکین کمیٹی نے تشویش کا اظہار کیا۔

قومی خبریں سے مزید