افغانستان کے قائم مقام وزیرخارجہ امیر خان متقی نے اپنے ایرانی ہم منصب سے ملاقات کیلئے ایران کا دورہ کیا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق افغان وزیر خارجہ کے دورہ ایران کا مطلب ایران کی جانب سے افغانستان کو تسلیم کرنا نہیں ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے افغانستان کے منجمد اثاثوں پر امریکہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ منجمد اثاثوں کو انسانی مقاصد اور افغانوں کی حالات زندگی کی بہتری کیلئے استعمال کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ بہادر افغان قوم کی لڑائی نے ثابت کیا کہ کوئی بھی بیرونی طاقت افغانستان پر قبضہ کر کے وہاں حکومت نہیں کر سکتی۔