کراچی (اسٹاف رپورٹر)سابق وزیر اعطم شاہد خاقان عباسی و دیگر کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق ریفرنس میں ملزم کے وکلا کی عدم حاضری کے باعث احتساب عدالت نے سماعت ملتوی کردی۔ سماعت کے موقع پر شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ ریفرنس میں شریک ملزم شیخ عمران الحق کے وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوسکے ۔ان کے جونیئر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ عمر سومرو بیمار ہے آج پیش نہیں ہوسکتے۔عدالت نے ملزم کے وکلا کی عدم حاضری کے باعث سماعت 7فروری تک ملتوی کردی۔ ریفرنس کے شریک ملزم شیخ عمران الحق کی دائر درخواست پر دلائل ہونے تھے،شیخ عمران الحق نے نیب آرڈیننس میں ترمیم کے بعد ریفرنس ٹرانسفر کرنے سے متعلق درخواست دائر کر رکھی ہے۔