• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احمد جواد کا پی ٹی آئی دور میں ارب پتی بننے والے وزیروں کی فہرست تیار کرنے کا دعویٰ


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد نے اپنی ہی پارٹی کی قیادت اور ساتھیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پی ٹی آئی دور میں کروڑ پتی اور ارب پتی بننے والے وزیروں اور رہنماؤں کی فہرست بنارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ میں انصاف اور احتساب سب کا ہوگا۔

احمد جواد نے دعویٰ کیا کہ ترکی میں بھی کچھ شواہد ملے ہیں، تمام اوورسیز پاکستانیوں سے درخواست ہے کہ اس نیک عمل میں ان کی مدد کریں۔

سانحہ مری پر اپنی پارٹی قیادت اور ساتھیوں پر تنقید کرتے ہوئے سابق مرکزی سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی احمد جواد کا کہنا تھا کہ درباری کاربن مونوآکسائیڈ کی طرح ہوتے ہیں جو لیڈر کو گہری نیند اور پھر موت تک لے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بنی گالا سوتا رہا، عوام سردی سے مرتی گئی، خدا کا شکر ہے کہ تاریخ گواہ رہے گی کہ وہ عمران خان کے درباریوں میں شامل نہیں ہوئے۔

احمد جواد کا کہنا تھا کہ عمران خان کو درباریوں کی نہیں، جگانے والوں کی ضرورت ہے۔ 

قومی خبریں سے مزید