حال ہی میں اداکار آریز احمد کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ حبا بخاری نے اپنے نکاح کے دن کے خوبصورت لمحات سوشل میڈیا پر شیئر کردیے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حبا بخاری نے اپنے نکاح کی تقریب کی چند دلکش تصاویر شیئر کی ہیں۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں سے پہلی تصویر میں حبا بخاری کی والدہ اُنہیں ڈوپٹہ پہنا رہی ہیں، اگلی تصویر میں وہ نکاح نامے پر دستخط کررہی ہیں۔
ایک تصویر میں حبا بخاری اور اُن کے والد نکاح ہونے کے بعد دُعا کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
حبا بخاری نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’یہ اُن کے نکاح کا سب سے زبردست وقت تھا۔‘
خیال رہے کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری میں اداکارہ حبا بخاری اور اداکار آریز احمد کی شادی کے بعد ایک اور خوبصورت فنکار جوڑی کا اضافہ ہو گیا ہے۔
اپنے نکاح کے دن حبا بخاری اور آریز احمد نے سنہری اور کریم رنگ کے لباس زیب تن کیے تھے۔
اس موقع پر حبا بخاری کا کہنا تھا کہ اُنہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ اُن کی شادی محبت کی ہوگی۔