• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یاسر حسین کو اپنی شادی کے دن کیوں یاد آگئے؟

فوٹو، یاسر حسین انسٹاگرام
فوٹو، یاسر حسین انسٹاگرام

کامیڈین اداکار یاسر حسین کو ہر طرف شادیاں دیکھ کر اپنی شادی کے دن بھی یاد آنے لگے۔

یاسر حسین نے انسٹاگرام پر اقراء عزیز کے ساتھ شادی کی ایک تصویر شیئر کی اور کہا کہ ماشاءااللّٰہ ہر طرف شادیوں کی خوبصورت تصویریں دیکھ کر مجے اپنی شادی یاد آگئی۔


انہوں نے اپنے منہ سے اپنی ہی تعریف بھی کی اور ساس کے لیے لکھا کہ ’میں بس آنٹی کی قسمت پر رشک کرتا ہوں جنہیں ایسا قابل داماد ملا۔‘

یاد رہے کہ اقراء اور یاسر دسمبر 2019 میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، جوڑے نے گزشتہ برس جولائی میں بیٹے کبیر حسین کو اپنی فیملی میں خوش آمدید کہا۔

یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ آج کل شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شادیاں کررہے ہیں اور شادی کی تقاریب کی خوبصورت تصاویر سوشل  میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

صبور علی اور علی انصاری، اویس خان اور مریم انصاری، اریبہ حبیب سعدین شیخ سے حال ہی میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید