• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ینگ ڈاکٹرز کے احتجاج پر وزیر صحت بلوچستان کا موقف



وزیر صحت بلوچستان نے کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز کے احتجاج کے حوالے سے بیان جاری کردیا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ ڈاکٹرز کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ جاری تھا، کل میٹنگ بھی رکھی تھی۔

انہوں نے کہا کہ آج ینگ ڈاکٹرز کا ریڈزون میں احتجاج مناسب نہیں تھا، ہم نے تمام مطالبات مان لیے ہیں صرف تنخواہیں بڑھانے پر اتفاق نہیں ہوا۔

صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ اس وقت 17 گریڈ کا اسسٹنٹ کمشنر 50 ہزار جبکہ ڈاکٹرز 70 ہزار روپے تنخواہ لے رہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز کی تنخواہ بڑھانے سے خزانے پر سالانہ 7 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا جبکہ محکمہ صحت بلوچستان کا سالانہ بجٹ 45 ارب روپے ہے۔

قومی خبریں سے مزید