کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز کی ریڈزون میں جانے کی کوشش پر پولیس نے لاٹھی چارج کردیا۔
لاٹھی چارج کے دوران ینگ ڈاکٹرز نے صوبائی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
پولیس نے اس دوران 20 ڈاکٹروں کو گرفتار کرلیا جبکہ 10 سے زائد ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل عملے کے ارکان زخمی ہوگئے۔
کوئٹہ میں ڈاکٹروں سے تصادم کے دوران پولیس کے 6 اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔
انتظامیہ نے ریڈ زون جانے والے راستے خاردار تاریں لگاکر بند کردیے ہیں۔
ینگ ڈاکٹرز نے آج مطالبات کےحق میں ریڈ زون میں وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنےمظاہرے کا اعلان کیا تھا۔