• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ نے جماعت اسلامی کے دھرنے کی حمایت کردی


وفاق میں حکومت کی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے سندھ اسمبلی کے سامنے جاری جماعت اسلامی کے دھرنے کی حمایت کردی۔

ایم کیو ایم کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ متنازع قانون کے خلاف عدالتوں کا فیصلہ نہیں آیا تو الگ صوبے کا مطالبہ دوسرا رنگ اختیار کرلے گا۔

انہوں نے کہاکہ سندھ میں بلدیاتی قانون کے خلاف متحدہ نے سیاسی و کاروباری اسٹیک ہولڈرز کی کانفرنس بلالی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران خالد مقبول صدیقی نے سندھ اسمبلی کے سامنے جماعت اسلامی کے دھرنے کی حمایت کی۔

انہوں نے جماعت اسلامی کے دھرنے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی اپوزیشن جماعتوں کے تحفظات دور نہ ہوئے تو معاملہ علیحدہ صوبے کی طرف چلا جائے گا۔

کانفرنس میں کراچی چیمبر آف کامرس، اسٹاک ایکسچینج، سائٹ اور کورنگی ایسوسی ایشن سمیت کاروباری برادری کی مختلف نمائندہ تنظیموں نے شرکت کی۔

چئیرمین آباد محسن شیخانی نے کہا کہ پیداواری صلاحیت میں اضافے کے لیے کراچی کے انفرااسٹرکچر کی بہتری ناگزیر ہوچکی ہے۔

کانفرنس میں متحدہ رہنما عامر خان نے قرارداد پیش کی، جس میں سندھ حکومت کے بلدیاتی قانون کو مسترد کیا گیا اور اس کے خلاف آئینی جدوجہد کو جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

قومی خبریں سے مزید