• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹلی میں انسان کی پھیلی ہوئی ٹانگوں اور بازوؤں سے مشابہ قصبہ

اٹلی کے ایک چھوٹے سے قصبے چینٹوریپے کو فضا سے دیکھنے میں اس کی شکل بالکل کسی انسان کے ٹانگیں اور بازو پھیلائے ہوئے عکس جیسی نظر آتی ہے۔

واضح رہے کہ چینٹوریپے جزیرہ سسلی کے پہاڑ پر پھیلا ہوا ہے۔ اسے سسلی کی بالکونی کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔ 

یہ ماؤنٹ ایٹنا کے گردونواح میں حیران کن نظاروں پر مبنی قصبہ ہے، لیکن بہت کم لوگوں کو معلوم ہے کہ فضا سے دیکھنے میں یہ قصبہ نہایت دلکش منظر پیش کرتا ہے۔

حال ہی میں ایک 32 سالہ مقامی فوٹو گرافر پیو آندرے پیری نے ڈرون کا استعمال کرتے ہوئے اس قصبے کی منفرد شکل کو آسمان کی بلندی سے اپنے کیمرے میں محفوظ کیا۔

دراصل آندرے نے جب اپنے قصبے کو گوگل میپ پر دیکھا تو اسے اسکی غیر معمولی شکل نے متاثر کیا۔

جس پر اس نے فیصلہ کیا کہ وہ اس کی تصاویر فضا سے بنائے گا۔ بعد ازاں اس نے اسے اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کیا جو فوری طور پر وائرل ہوگئی۔

اگر اسے سیدھے زاویے سے دیکھا جائے تو یہ قصبہ کسی انسان کی ٹانگیں اور پھیلے ہوئے بازوؤں جیسا نظر آتا ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید