دنیا کی سب سے چھوٹی آرکیڈ مشین جس کی اونچائی صرف 0.98 انچ ہے، اس ڈیوائس پر اسپییس انویڈرز گیم رن کیا جاتا ہے۔
کرن پٹیل نامی بھارتی نوجوان کا کہنا ہے کہ وہ بچپن ہی سے الیکٹرانکس میں گہری دلچسپی رکھتا ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ اسی شوق نے اسے مائیکرو الیکٹرانکس کے متعدد منصوبوں پر تجربات کی جانب مائل کیا۔
اس نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کو بتایا کہ اس سے پہلے مائیکرو کنٹرولرز اور ڈسپلے سے متعلق کئی الیکٹرانک منصوبے بنائے، لیکن یہ میرا پہلا گیمنگ آرکیڈ منصوبہ ہے۔
اس آرکیڈ مشین کی اونچائی 0.98 انچ، لمبائی 0.6 انچ اور چوڑائی 0.59 انچ ہے۔ اس میں چار بٹن ہیں اور یہ کلاسک آرکیڈ گیم اسپیس انویڈرز کا ایمولیٹڈ ورژن چلانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
اس نے کہا کہ اس کا خیال پہلی بار کوویڈ-19 کے دوران آیا تھا، جس کے بعد ایک ابتدائی نمونہ تیار کیا لیکن وہ سادہ نوعیت کا تھا، اس کے سافٹ ویئر حصے کو مزید ترقی دینا بھی ضروری تھا۔ یونیورسٹی اور کام کی مصروفیات کی وجہ سے کچھ عرصے کے لیے پیش رفت رک گئی۔
لیکن 2025 کے موسم گرما میں میں نے اس کام کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا۔ گنیز ورلڈ ریکارڈز نے اس موقع پر کرن پٹیل کی کاوشوں کو تسلیم کرتے ہوئے اسکی تیار کردہ آرکیڈ مشین کو دنیا کی سب سے چھوٹی گیم مشین قرار دیا۔