• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

37 سالہ فینسی نامی گھوڑی کا سب سے زیادہ زندہ رہنے کا عالمی ریکارڈ

---تصاویر بشکریہ گنیز ورلڈ ریکارڈ
---تصاویر بشکریہ گنیز ورلڈ ریکارڈ

امریکا کی ریاست ورجینیا میں ایک گھوڑی فینسی نے دنیا کی سب سے معمر زندہ گھوڑی کا اعزاز حاصل کر لیا۔

 یہ ریکارڈ گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے اس وقت دیا گیا جب فینسی کی عمر 37 سال اور 329 دن ہو گئی۔

فینسی یکم اپریل 1988ء کو پیدا ہوئی تھی اور گزشتہ تین دہائیوں سے اپنی مالک پیج کے ساتھ رہ رہی ہے، دلچسپ بات یہ ہے کہ پیج اور فینسی کی سالگرہ بھی ایک ہی دن ہوتی ہے۔

پیج کے والدین نے 2000ء میں اسے یہ گھوڑی خرید کر دی تھی، تب سے دونوں کے درمیان ایک مضبوط اور گہرا رشتہ قائم ہے۔

 پیج کا کہنا ہے کہ میں نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا کہ اتنے سال بعد بھی میں اور فینسی ایک ساتھ زندگی کی یادیں بنا رہے ہوں گے۔

فینسی دراصل امریکن کوارٹر ہارس نسل سے تعلق رکھتی ہے، جس کی اوسط عمر عموماً 25 سے 35 سال ہوتی ہے، تاہم بہترین دیکھ بھال، خوراک اور محبت کی وجہ سے فینسی اس سے کہیں زیادہ عمر تک زندہ ہے۔

بڑھاپے کے باعث فینسی کو کشنگز بیماری بھی لاحق ہے اور اس کی بینائی کمزور ہو چکی ہے۔

پیج کا کہنا ہے کہ فینسی نے مجھے زندگی کے کئی سبق سکھائے ہیں اور اب میری چھوٹی بیٹی بھی اس گھوڑی کے ساتھ وقت گزارتی ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید