• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر نے انکم ٹیکس ادا نہ کرنے پر گلوکارہ آئمہ بیگ کو نوٹس جاری کردیا


فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس ادا نہ کرنے پر گلوکارہ آئمہ بیگ کو نوٹس جاری کردیا ہے، ایف بی آر کے مطابق آئمہ بیگ ساڑھے 8 کروڑ روپے ٹیکس کی نادہندہ ہیں۔

ایف بی آر کے مطابق آئمہ بیگ نے 2018 ،2019 اور 2020 کا انکم ٹیکس جمع نہیں کروایا، وہ ساڑھے 8 کروڑروپےسےزائدکی نادہندہ ہیں۔

انکم ٹیکس ادا نہ کرنے پر آئمہ بیگ کے ٹیکس گوشواروں میں ظاہر کی جانے والی گاڑی ضبط کرلی جائے گی، اس سلسلے میں انہیں نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید