• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
یوکرین میں سرکاری ویب سائٹس پر سائبر حملہ
یوکرین میں سرکاری ویب سائٹس پر سائبر حملہ

یوکرین کی حکومت کی ویب سائٹس پر جمعرات کی شب ایک بڑے پیمانے پر سائبر حملہ کیا گیا، جن میں سے کچھ ویب سائٹس پر جمعے کی صبح تک رسائی حاصل نہیں کی جاسکی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین کی وزارت خارجہ، وزارت تعلیم کی ویب سائٹس ڈاؤن ہوگئیں۔ یوکرین کی کابینہ اور ایمرجنسی منسٹری کی ویب سائٹ بھی ڈاؤن ہوئیں۔

یوکرین کی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر یوکرائنی، روسی اور پولش میں پیغام جاری کیے گئے۔

ترجمان یوکرینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ سائبرحملے سے متعلق نتیجہ اخد کرنا قبل ازوقت ہے، یوکرین کے خلاف روسی حملوں کا طویل ریکارڈ موجود ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید