• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کی وزارت اطلاعات و نشریات کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا، ہیکرز نے اکاؤنٹ کا نام ٹیسلا کے بانی ایلون مسک کے نام سے بدل دیا۔

کہا جارہا ہے کہ ہیکر ایلون مسک کا فین تھا تب ہی اکاؤنٹ کو ایلون مسک کا نام دیا گیا۔

ہیک کرنے کے بعد ’گریٹ جاب‘ کی ٹوئٹ بھی کی گئی، ہیکنگ کے کچھ دیر بعد انتظامیہ نے اکاؤنٹ بحال کرلیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل متعدد مرتبہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بھی ہیک کیا جاچکا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید