فیصل آباد( نمائندہ جنگ) سابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض احمد پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کیلئے دھوبی گھاٹ جلسہ گاہ میں پہنچے تو کارکنوں کی طرف سے ہونیوالی دھکم پیل میں وہ بار بار گرتے بچے اس دوران بعض کارکن ان کیخلاف فقرے بھی کستے رہے تاہم وہ یہ سب نظر انداز کرتے رہے ۔ اسٹیج پر چڑھنے کے دوران بھی وہ دھکم پیل کا شکار رہے تاہم وہ اسٹیج پر پہنچنے میں کامیاب ہوگئے ۔ شاہ محمود قریشی کی آمد پر راجہ ریاض احمد ان سے گرم جوشی سے ملے اور شاہ محمود قریشی نے انہیں نمایاں جگہ پر بیٹھانے کی ہدائیت کی