• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی نسل کو وبائی امراض سے نمٹنے کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا، کمشنر

ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان ڈاکٹر ارشاد احمد نے ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خاں کے ہمراہ بستی کھوکراں کے بنیادی مراکز صحت اور گورنمنٹ ہائی سکول کی انسپکشن کیلئے اچانک دورہ کیا۔انہوں نے حاضری رجسٹر، سٹاک رجسٹر، ویکسینیشن عمل کا جائزہ لیا اور مریضوں ، انکے لواحقین سے دستیاب سہولیات بارے بات چیت کی۔کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات دینے بارے کوشاں ہیں۔ہیلتھ مراکز پر گائنی سمیت میڈکل کی جدید سہولیات فراہمی یقینی بنائی جارہی۔دیہی علاقوں میں ادویات اور میڈیکل ٹیسٹ سمیت تمام سروسز فراہم کی جارہی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے کہا کہ شہری ہیلتھ مراکز پر زیادہ سے زیادہ کرونا ویکسینیشن کرائیں۔بعد ازاں گورنمنٹ کالج ہائی سکول کے دورے کے موقع پر کمشنر نے بچوں سے بات چیت کی اورکہا کہ تمام وبائی امراض سے نمٹنے کیلئے نسل نو کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
ملتان سے مزید