بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین کے سابق بوائے فرینڈ روحمان شال نے اپنی زندگی کے سب سے بڑے سبق کے بارے میں بتادیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سشمیتا سین کے سابق بوائے فرینڈ نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے لیے ایک سیشن رکھا جس میں اُنہوں نے صارفین کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے جواب دیے۔
ایک صارف نے روحمان شال سے سوال کیا کہ ’آپ نے کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے کے دوران زندگی کے بارے میں کیا سیکھا؟‘
صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے روحمان نے کہا کہ ’سب سے بڑا سبق یہ سیکھا ہے کہ چاہے کوئی بھی مسئلہ کتنا ہی بڑا کیوں نہ ہو، اگر آپ کی مرضی ہے، تو آپ خود ہی ان سب کا سامنا کر سکتے ہیں، درد ہوتا ہے، تکلیف ہوتی ہے اور درد رہتا ہے۔‘
ایک صارف نے روحمان سے اُن کی طاقت کے بارے میں سوال کیا جس پر روحمان نے کہا کہ ’حقیقت یہ ہے کہ میں خود سے جھوٹ نہیں بولتا، انسان کو ہمیشہ اپنی ضرورت ہوتی ہے لیکن بس کبھی کبھی کسی خاص قسم کی جادو کی جھپّی (گلے لگانا) کام کرتی ہے۔‘
روحمان نے یہ اشارہ بھی دیا کہ وہ جلد ہی اپنے ڈیبیو پراجیکٹ کا اعلان کریں گے۔
واضح رہے کہ بھارتی میڈیا کے مطابق سال 2021ء کے آخر میں سشمیتا سین نے اپنے بوائے فرینڈ روحمان کے ساتھ تمام تعلقات ختم کر دیئے اور یہاں تک کہ روحمان نے گھر بھی چھوڑ دیا ہے اور وہ آج کل اپنے دوست کے گھر پر رہ رہے ہیں۔
اس حوالے سے جوڑی کی جانب سے کسی قسم کا کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔ اس سے قبل جوڑی کے چاہنے والے یہ جاننے کیلئے بے تاب تھے کہ دونوں شادی کب کر رہے ہیں۔