• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹونگا میں زیر سمندر آتش فشاں پھٹنے سے سونامی وارننگ جاری

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

پیسیفک آئی لینڈز کے ملک ٹونگا میں زیر سمندر آتش فشاں پھٹنے کے بعد سونامی وارننگ جاری کردی گئی۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ٹونگا آئی لینڈز کے قریب سمندر میں 1.2 میٹر اونچی لہر ریکارڈ کی گئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ زیر سمندر پھٹنے والے آتش فشاں سے راکھ اگلنے کا سلسلہ جاری ہے۔

ادھر ٹونگا محکمہ موسمیات نے شدید بارشوں، سیلاب اور تیز ہواؤں کی پیش گوئی بھی کردی، جس کے بعد ساحلی علاقوں کے رہائشی شہری محفوظ مقام پر منتقل ہورہے ہیں۔

پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر نے نیوزی لینڈ، فجی، ساموا آئی لینڈز کے لیے بھی سونامی وارننگ جاری کردی۔ 

ٹونگا کے قریب موجود فجی آئی لینڈز نے ساحلی علاقوں کے شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقلی کی ہدایات کردی ہیں۔

نیوزی لینڈ، ساموا جزیرے کی سمندری سطح میں اتارچڑھاؤ کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید