• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک عدم اعتماد کا فیصلہ باہمی مشاورت سے ہوگا، شہباز شریف


مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا فیصلہ باہمی مشاورت سے ہوگا۔

لاہور میں رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین کی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو میں شہباز شریف نے کہا کہ منی بجٹ میں حکومت نے عوام کے ساتھ ظلم کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ساڑھے 3 سالوں میں عمران نیازی نے ملک میں مہنگائی کو فروغ دیا، پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ مہنگائی اس وقت ہے۔

صحافی نے اپوزیشن لیڈر سے استفسار کیا کہ عمران خان آپ کو کیوں گرفتار کرانا چاہتے ہیں؟

اس پر جواب دیتے ہوئے شہباز شریف نے کہاکہ لوگ کہتے ہیں میں عمران نیازی کوڈراؤنے خواب کی طرح آتا ہوں۔

حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے متعلق اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ اس حوالے سے فیصلہ باہمی مشاورت سے ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید