کوال(نمائندہ جنگ) کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کےماموں چوہدری سرفراز لطیفال کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔ ہفتے کی سہ پہر نماز جنازہ میں وزیراعلیٰ کے پی کے محمود خان، چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی،وزیر اطلاعات فواد چوہدری،صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر، سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر،مشیر وزیراعظم شہباز گِل،سابق وفاقی وزیر میجر(ر) طاہر اقبال، رکن قومی اسمبلی سردار ذوالفقار علی خان دلہہ،لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقیوم،وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی سمیت عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔مرحوم چوہدری زمرد ، چوہدری مظفر خان،چوہدری نوید اقبال کے والد اور لطیفال گروپ کے سربراہ سردار نجف حمید، سردار خضر حیات کے بھی ماموں تھے۔ نماز جنازہ مرحوم سابق وفاقی وزیر جنرل عبدالمجید ملک کے صاحبزادے ناصر مجید ملک نے پڑھائی۔