• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایران میں عالمی وباء کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون سے پہلی تین اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق ایران میں اومی کرون کیسز کی تعداد 1 ہزار 162 ہوگئی ہے۔

ادھر جاپان کے علاقے اوکیناوا میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے ریکارڈ ایک ہزار 829 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

برطانوی ماہرین نے اپنی تحقیق میں کہا ہے کہ اومی کرون وائرس سے بڑے بچوں کے مقابلے میں ایک سال سے کم عمر بچے زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں لیکن وہ بھی زیادہ بیمار نہیں ہوتے، اومی کرون کا شکار زیادہ تر بچے جلد ٹھیک ہوجاتے ہیں اور ایسے بچوں کی تعداد کم ہوتی جا رہی ہے جنہیں آکسیجن کی ضرورت پڑے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید