• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کے پاس ایران کے مستقبل کا کوئی واضح منصوبہ نہیں: برطانوی اخبار

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ—فائل فوٹو
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ—فائل فوٹو

برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس ایران کے مستقبل کا کوئی واضح منصوبہ نہیں۔

برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ ایران میں رجیم چینج کی کوشش میں صرف فضائی حملوں پر انحصار خطرناک ہے، ٹرمپ کی حکمت عملی 2003ء میں عراق اور 2001ء کے افغانستان ماڈل سے مختلف ہے۔

 فنانشل ٹائمز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاسدارانِ انقلاب کو ہتھیار ڈالنے کی ہدایت، مگر عملی لائحہ عمل غائب ہے، طویل جنگ کی صورت میں خلیجی ریاستوں کو عدم استحکام کا خدشہ ہے۔

برطانوی اخبار نے کہا ہے کہ صرف 27 فیصد امریکی ایران پر فوجی کارروائی کے حامی ہیں، زمینی فوج نہ بھیجنے کا فیصلہ مگر بعد از جنگ حکمتِ عملی غیر واضح ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اپنے ویڈیو پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران کی ملٹری کمان مکمل ختم ہو چکی ہے، بہت سے لوگ ہتھیار ڈالنا چاہتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ پاسدارانِ انقلاب کی تنصیبات اور ایرانی فضائی دفاعی نظام کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ 9 بحری جہاز اور ایرانی بحریہ کی عمارت کو بھی نشانہ بنایا۔ اہداف کے حصول تک فوجی آپریشن جاری رہے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید