• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھر جیپ ریلی کی سب سے بڑی ریس نادر مگسی نے جیت لی


تھر جیپ ریلی کی سب سے بڑی ریس نادر مگسی نے جیت لی، پری پیئرڈ کیٹیگری کی اے کلاس میں نادر مگسی نے 107 کلومیٹر کا فیصلہ ایک گھنٹے سات منٹ 56 سیکنڈز میں طے کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

تھر کے صحرا میں دس سال بعد ہونے والی جیپ ریلی میں ملک کے نامور ڈرائیوز شریک ہوئے۔

سب سے بڑی ریس پریپیئرڈ کیٹیگری کی اے کلاس میں نادر مگسی نے 107 کلو میٹر کا فاصلہ سب سے کم ٹائم ایک گھنٹہ 7 منٹ 56 سیکنڈز میں طے کیا۔

دوسرے نمبر پر صاحبزادہ سلطان محمد علی رہے جنہوں نے مقررہ فاصلہ ایک گھنٹہ 13 منٹ 50 سیکنڈز میں طے کیا، ریس میں شریک بلوچستان کے سابق وزیر اعلیٰ جام کمال کی گاڑی ٹریک پر خراب ہو گئی۔

اس سے پہلے پری پیئرڈ ریس کی بی کیٹیگری میں نعمان سر انجام نے مقررہ فاصلہ ایک گھنٹہ 14 منٹ 34 سیکنڈز میں طے کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید