• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، PTI یوتھ ونگ کا اپنی جماعت کے MNA نور عالم کیخلاف مظاہرہ

پشاور (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے یوتھ ونگ نے اپنی ہی جماعت کے رکن قومی اسمبلی نور عالم کے خلاف پشاور میں احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔انصاف یوتھ ونگ نے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نور عالم کے خلاف مظاہرے میں وزیرِاعظم عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔صوبائی صدر انصاف یوتھ ونگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ نور عالم خان وزارت کے لیے بیان بازی کر رہے ہیں۔انصاف یوتھ ونگ پشاور کے سابق صدر الیاس خلیل نے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ ہاؤسز سے پیرا شوٹرز کا خاتمہ کیا جائے۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان گزشتہ روز اپنی ہی حکومت پر پھٹ پڑے تھے۔

ملک بھر سے سے مزید